🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : مِنْ جَرَّايَ: میری خاطر، یا میرے واسطے۔ فوائد ومسائل: نیکی کے اجر وثواب کےمراتب...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
مِنْ جَرَّايَ:
میری خاطر،
یا میرے واسطے۔
فوائد ومسائل:
نیکی کے اجر وثواب کےمراتب میں فرق کا مدار نیکی کرنے والے کے جذبہ،
اخلاص نیت،
اس کے حالات اور موقع محل پر ہے،
جس قدر انسان کے اندر نیکی کا ولولہ وجوش زیادہ اور اس کا اخلاص واحسان بلند درجہ کا ہوگا،
وہ جس قدر ایثار وقربانی کا مظاہرہ کرے گا اور جس قدر موقع ومحل زیادہ مناسب اورمستحق ہوگا اس قدر ثواب زیادہ ہوگا،
جو سات گنا بلکہ بلا حساب تک پہنچ جائے گا۔
اورجس قدر ان چیزوں میں کمی ہوگی اسی قدر ثواب کم ہوگا اور کم ہوتے ہوتے دس تک رہ جائے گا۔
اور بقول بعض:
ان مراتب کا تعلق مختلف اعمال سے ہے،
مثلا:
عبادات بدنیہ پر دس گنا،
صدقات وخیرات پر سات سو گنا اور صبر وثبات اور ضبط نفس پر بلا حساب ولامحدود۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 336