🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) اپنے مال ودولت کا تحفظ اور بچاؤ ایک اجر وثواب اور فضیلت کا کام...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
اپنے مال ودولت کا تحفظ اور بچاؤ ایک اجر وثواب اور فضیلت کا کام ہے،
کیونکہ اگر ہر انسان ظلم کو گوارا کرنا شروع کر دے،
ظالم کا مقابلہ نہ کرے تو ظالم دلیر ہوں گے،
اور ان کی مال ودولت کی ہوس،
ان کو مزید ظلم وستم پر آمادہ کرے گی۔
لیکن اگر ظالموں کا مقابلہ ہوگا،
ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،
تو ظلم وستم کا راستہ بند ہوگا۔
اس لیے شریعت اس کام کو اجر وثواب کا باعث قرار دیتی ہے،
تاکہ لوگوں کے اندر ظالموں کی راہ روکنے کی ہمت وجرأت پیدا ہو۔
بد قسمتی سے آج ہم نے اس حدیث پر عمل کرنا چھوڑ دیا؟ اس لیے دن بدن قتل وغارت اور دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
(2)
دوسروں پر ظلم وستم ڈھانا،
کسی کا مال چھیننا،
اس قدر گھناؤنا فعل ہے کہ ایسے شخص کا خون محترم نہیں رہتا،
اس کا ضرورت کی صورت میں خون بہانا جائز ہوگا،
اور اس فعل کا خاصہ جہنم کی سزا ہے،
اگر توبہ نہ کی یا معافی نہ ملی۔
اور اس کے ہاتھوں مظلوم مرنے والا آخرت کے اجر وثواب کی رو سے شہید ہوگا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 360