🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : (1) يَسْتَرْعِيْهِ: حفاظت و نگہداشت چاہنا۔ (2) غَاشٌّ: دھوکا اور فریب کرنے والا۔ فوائد...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
(1)
يَسْتَرْعِيْهِ:
حفاظت و نگہداشت چاہنا۔
(2)
غَاشٌّ:
دھوکا اور فریب کرنے والا۔
فوائد ومسائل:
(1)
رعایا کے جان ومال،
عزت ناموس اور دین کی حفاظت حکمران کی ذمہ داری ہے،
اگر وہ ان حقوق وفرائض کی ادائیگی میں جان بوجھ کر کوتاہی کرتا ہے تو یہ اللہ کی مخلوق کے ساتھ بد عہدی اور خیانت ہے،
اس لیے اس کی اصل اور واقعی سزا دوزخ ہے۔
لیکن اس کے ساتھ اگر وہ مومن ہے،
اور اس کے اعمال صالحہ بھی ہیں تو اس سزا میں کمی بیشی ہو سکتی ہے۔
(2)
حضرت معقلؓ نے آخری وقت میں یہ حدیث اس لیے بیان کی کہ وہ پہلے یہ سمجھتے تھے،
اس حدیث کو بیان کرنے کی صورت میں فتنہ وفساد برپا ہوگا،
لوگ اس کے خلاف اٹھ کھڑیں ہوں گے،
یا وہ انہیں نقصان پہنچائے گا۔
اب اگر آخری وقت میں بھی بیان نہ کرتے تو یہ کتمان علم ہوتا،
اس لیے اس گناہ سے بچنے کے لیے موت کے وقت بیان کر دی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 363