شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : (1) غَرِيْبٌ: غربت سے ماخوذ ہے، غریب اجنبی، پردیسی کو کہتے ہیں، جس کی...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
(1)
غَرِيْبٌ:
غربت سے ماخوذ ہے،
غریب اجنبی،
پردیسی کو کہتے ہیں،
جس کی دوسرے لوگوں کے ساتھ جان پہچان نہیں ہوتی،
اور وہ لوگوں سے الگ تھلگ رہتا ہے،
اور غریب کی جمع غرباء ہے۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عبداللہ بن عمرؓ کو فرمایا تھا «كُنْ فِي الدُّنْيَا كَأَنَّكَ غَرِيبٌ» ”کہ دنیا میں پردیسی اور اجنبی بن کر رہ۔
“ (2)
طُوبَى:
فرحت و مسرت آنکھوں کی ٹھنڈک،
بہتر انجام،
قابل رشک حالت۔
فوائد ومسائل:
اسلام کا آغاز اجنبیت اور غربت میں ہوا،
لوگ اس سے مانوس نہیں تھے،
اس کی طرف ان کی توجہ اور اہتمام نہ تھا،
اس نے آہستہ آہستہ اپنے قد م پھیلائے (جمائے)
اور لوگوں میں مقبول ومانوس بنا۔
اور آہستہ اہستہ غربت واجنبیت کی یہ حالت لوٹ کر آئے گی۔
لوگ اس کی تعلیمات وہدایات سے دور ہٹتے جائیں گے اور وہ لوگوں میں غیر مانوس اور مقبول ہوتا جائے گا،
اس پر عمل کرنے والے لوگ دن بدن کم ہوتے جائیں گے،
اور آخرت میں سرفرازی اور سعادت کے حقدار یہی ہوں گے۔
آج مادیت اور مغربیت کے غلبہ واستیلاء کی صورت میں اس پیش گوئی کے ابتدائی آثار رونما ہوچکے ہیں،
دن بدن عملی طور پر اسلامی معاشرت،
اسلامی تمدن وثقافت اور اسلامی روایات دم توڑ رہی ہیں اور لوگ عملا دین سے دور ہورہے ہیں۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 372