🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) آیات سے مراد معجزات ہیں اور معجزہ عام عادت کے خلاف چیز ہے، انسان...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
آیات سے مراد معجزات ہیں اور معجزہ عام عادت کے خلاف چیز ہے،
انسان انفرادی یا اجتماعی طور پر مل کر اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔
اور نبی کے ہاتھوں اس کا ظہور اس لیے ہوتا ہے کہ لوگ اس کو دیکھ کر اس کی نبوت کو تسلیم کر لیں،
لیکن یہ نبی کے اختیار میں نہیں ہوتا۔
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"اُعْطِيَ" ”نبی کو عطا کیا گیا“ آپ سے پہلے انبیاء کے معجزات،
وقتی اور عارضی تھے،
کیونکہ ان کی نبوت ایک محدود عرصہ کے لیے تھی۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت قیامت تک کے لیے ہے،
اس لیے آپ کا معجزہ دائمی اور باقی ہے جو قیامت تک رہے گا۔
(2)
آپ کا لازوال معجزہ وحی ہے،
جس کے تحفظ کی ضمانت اللہ تعالیٰ نے دی ہے،
اور یہ آپ کے دنیا سے تشریف لے جانے کے باوجود قائم اور باقی ہے،
کیونکہ آپ کی نبوت برقرار ہے،
اس لیے اس معجزہ کو دیکھنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے،
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے افراد کی تعداد بھی تمام امتوں سے زیادہ ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 385