🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جس شخص کو آپ کی نبوت ورسالت کی دعوت پہنچ جائے اور وہ آپ پر...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جس شخص کو آپ کی نبوت ورسالت کی دعوت پہنچ جائے اور وہ آپ پر ایمان لا کر آپ کے لائے ہوئے دین کو اپنا دین نہ بنائے،
اور وہ اس حال میں مر جائے تو وہ دوزخ میں جائے گا،
اگرچہ وہ کسی سابق رسول کے دین اور اس کی کتاب کو ماننے والا کوئی یہودی یا نصرانی ہی کیوں نہ ہو۔
الغرض آپ کی بعثت کے بعد آپ پر ایمان لائے اور آپ کی شریعت کو قبول کیے بغیر نجات ممکن نہیں۔
وحدت ادیان کا تصور کہ کسی آسمانی دین کو اپنا لو،
توحید کے قائل ہو جاؤ،
بس نجات کے لیے یہی کافی ہے،
ایک گمراہ کن اور ملحدانہ نظریہ ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 386