🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضر ت ابوہریرہ ؓحضرت عیسی علیہ السلام کے نزول کی تائید میں سورہ نساء کی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضر ت ابوہریرہ ؓحضرت عیسی علیہ السلام کے نزول کی تائید میں سورہ نساء کی اس آیت کی تلاوت فرماتے تھے جس سے ثابت ہوا کہ "قَبْلَ مَوْتِهِ" میں ضمیر مجرور عیسی ٰ علیہ السلام کی طرف راجع ہے،
کہ ان کے نزول کے وقت تمام یہود ونصاریٰ ان پر ایمان لے آئیں گے۔
ان کی عبدیت کہ بندہ ہیں،
الہٰ نہیں،
اور ابنیت کہ مریم کے بیٹے ہیں،
ابن اللہ نہیں کا اقرار کریں گے،
اور اسلام کو قبول کر لیں گے،
کیونکہ آج تو اہل کتاب سے جزیہ لے کر ان کو،
ان کے دین پر رہنے دیا جاتا ہے،
اس وقت وہ جزیہ کو قبول نہیں کریں گے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جزیہ کے قبول کرنے کے وقت کی تعیین فرما دی ہے،
کہ عیسی علیہ السلام کی آمد تک قبول ہے۔
عیسی علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کے تابع ہوں گے،
اوراس کے مطابق عمل کریں گے۔
قادیان کا متبنی نعوذ باللہ اگر مسیح موعود تھا،
تو اس کی ماں کا نام مریم کیوں نہیں تھا۔
اہل کتاب اس پر ایمان کیوں نہیں لائے،
صلیب کیوں توڑی نہیں جا سکی؟ اور خنزیر کی فراوانی کیوں ہے؟۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 390