🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: وہ ایمان مقبول ومعتبر ہے جو بالغیب ہو(بن دیکھے ہو) ، جب قیامت کا وقوع...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
وہ ایمان مقبول ومعتبر ہے جو بالغیب ہو(بن دیکھے ہو)
،
جب قیامت کا وقوع یقینی ہوگیا اور اس کے وقوع کی نشانیاں ظاہر ہوگئیں،
تو ایسے وقت کا ایمان معتبر نہیں ہے،
جیسا کہ غرغرہ کی حالت میں مقبول نہیں ہے،
ہاں قرب قیامت کی علامات کے ظہور کے وقت کا ایمان معتبر ہے۔
سورج کا مغرب سے نکلنا اور دابۃ الارض (زمین سے ایک عجیب وغریب جانور)
کا نکلنا،
جس کی تفصیلات کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں،
یہ وقوع قیامت کی علامت ہے۔
دجال اور عیسی علیہ السلام کا ظہور قیامت کے قرب کی علامات ہیں،
اس لیے ان کے وقت کا ایمان معتبر ہے،
اس وقت تک غیبی حقائق کا انکشاف نہیں ہوا ہوگا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 398