🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس کائنات کا ذرہ ذرہ اور ہرچیز اللہ کے حضور سجدہ کناں ہے، سورۃ حج...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس کائنات کا ذرہ ذرہ اور ہرچیز اللہ کے حضور سجدہ کناں ہے،
سورۃ حج میں فرمایا:
﴿أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّـهَ يَسْجُدُ لَهُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَمَن فِي الْأَرْضِ وَالشَّمْسُ وَالْقَمَرُ وَالنُّجُومُ وَالْجِبَالُ وَالشَّجَرُ وَالدَّوَابُّ﴾ (الحج: 18)
”کیا تمہیں معلوم نہیں،
اللہ کو وہ سب سجدہ کرتے ہیں جو آسمان میں ہیں اورجو زمین میں ہیں،
سورج اور چاند بھی،
ستارے اور پہاڑ بھی اور درخت و چوپائے بھی۔
“ ہر چیز کا سجدہ اس کی حیثیت اور مقام کے اعتبار سے ہے،
اس طرح اس کی زبان اور تسبیح اس کے مقام کے مطابق ہے۔
اللہ تعالیٰ ہر چیز کی زبان کو سمجھتا ہے اور ہر چیز اس کے حکم کو سمجھتی ہے۔
عرش پوری کائنات کے اوپر ہے،
ہر چیز کہیں بھی ہو وہ عرش کے نیچے ہے۔
اور کوئی چیز اس کی اجازت کے بغیر حرکت نہیں کرسکتی،
سورج کا طلوع وغروب بھی اس کی اجازت کے مرہون منت ہے اور اس کا غروب،
آنکھوں سے اوجھل ہونا اور طلوع،
آنکھوں کے سامنے آنا ہے۔
جب تک اللہ کو اس دنیا کو قائم رکھنا مطلوب ہے،
یہ سلسلہ جاری رہے گا،
اور جب اس دنیا کا نظآم درہم برہم کرنا مطلوب ہوگا،
تو سورج مشرق کی بجائے مغرب سے طلوع ہوگا،
جو اس دنیا کے خاتمہ کی علامت ہوگا اور قیامت قائم ہوجائے گی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 399