🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : (1) جَاوَرْتُ: میں نے مجاورت و اعتکاف کیا، مصدر جوار ہے، پڑوس میں رہنا،...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
(1)
جَاوَرْتُ:
میں نے مجاورت و اعتکاف کیا،
مصدر جوار ہے،
پڑوس میں رہنا،
کسی جگہ رک جانا۔
(2)
اسْتَبْطَنْتُ:
بطن سے ماخوذ ہے،
اندر چلے جانا،
میں وادی کے اندر چلا گیا۔
(3)
عَرْشٌ:
چارپائی،
کرسی،
تخت۔
(4)
رَجْفَةٌ شَدِيدَةٌ:
سخت کپکپی،
شدید لرزہ،
سخت بے چینی۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے بظاہر یہ محسوس ہوتا ہے کہ سب سے پہلے اترنے والی وحی،
سورۂ مدثر کی ابتدائی آیات ہیں،
لیکن اگر تمام احادیث پر مجموعی طور پر نظر ڈالی جائے تو یہ بات واضح ہے کہ سب سے پہلے اترنے والی وحی سورۂ اقراء کی ابتدائی آیات ہیں،
کیونکہ حضرت عائشہ ؓ کی روایت (252)
میں صاف موجود ہے کہ پہلی وحی،
غار حراء میں اتری جس میں جبریل علیہ السلام نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تین دفعہ دبایا،
اورجابرؓ کی حدیث (407 اور 408)
میں تصریح موجود ہے،
کہ فترت وحی کے بعد سب سے پہلے اترنے والی آیات سورۂ مدثر کی ابتدائی آیات ہیں۔
گویا پہلی وحی کے بعد وحی کی آمد رک گئی،
پھر کچھ عرصہ کے بعد دوبارہ آغاز ہوا،
لیکن سورۂ مدثر کی آیات کے بعد وحی میں تسلسل پیدا ہوگیا۔
نیز اس روایت میں یہ صراحت بھی موجود ہے کہ یہ وحی لانے والا فرشتہ وہی تھا،
جو "جَاءَنِيْ بِحَرَاء" ”میرے پاس حرام میں آچکا تھا“ اور سورۂ مدثر کی آیات،
غار حراء کے بعد اتریں ہیں،
جبکہ پہلی وحی کا نزول،
غار حرام میں ہو چکا تھا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 409