شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : (1) بُرَاقٌ: یہ وہ تیز رفتار (برق رفتار) سواری ہے، جس پر سوار ہو...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
(1)
بُرَاقٌ:
یہ وہ تیز رفتار (برق رفتار)
سواری ہے،
جس پر سوار ہو کر آپ بیت المقدس پہنچے۔
(2)
مُقَدَّسٌ:
اگر اس کو تقدیس سے مفعول کا صیغہ بنائیں تو معنی ہو گا،
”پاک کیا گیا“،
اور اگر اس کو مصدر میمی بنا کر "مقدس" پڑھیں تو معنی ہو گا ”طہارت و پاکیزگی کا گھر“ کہ وہاں انسان گناہوں سے پاک ہو جاتا ہے۔
اور اگر اس کو ظرف مکان بنائیں تو معنی ہو گا ”وہ گھر جو خود پاک ہے“ کیونکہ وہ بتوں کی آلودگی سے پاک ہے۔
(3)
فِطْرَةٌ:
اس سے مراد،
اسلام اور استقامت ہے،
کیونکہ دودھ انسان کی طبعی و فطرتی غذا ہے،
جو انسان کی نشوونما کا باعث ہے،
اسی طرح اللہ کی ربوبیت و الوہیت کا اقرار،
انسان کی فطرت اور سرشت میں رکھ دیا گیا ہے۔
(4)
بَيْتُ الْمَعْمُورِ:
آباد گھر،
کعبہ کے محاذات میں ساتویں آسمان پر عبادت گاہ ہے،
جس میں ہر روز ستر ہزار فرشتے عبادت کے لیے آتے ہیں اور ایک دفعہ آ جانے والوں کو دوبارہ موقع نہیں ملے گا۔
(5)
سِدْرَةُ الْمُنْتَهَى:
فرشتوں کے جانے کی سرحد پر واقع بیری ہے،
فرشتے اس سے اوپر کے بارے میں کچھ علم نہیں رکھتے،
کیونکہ وہ اوپر نہیں جا سکتے،
یا اس لیے کہ اوپر سے جو کچھ اترتا ہے وہ یہاں آ کر رک جاتا ہے،
اور نیچے سے جو کچھ چڑھتا ہے وہ بھی یہیں رک جاتا ہے۔
(6)
فِيْلَةٌ:
فِيْلٌ کی جمع ہے،
ہاتھی۔
قِلَالٌ:
قُلَّةٌ کی جمع ہے،
بڑا مٹکا،
جس میں دو یا اس سے زائد مشکیں ڈالی جا سکتی ہیں۔
فوائد ومسائل:
(1)
واقعہ اسرا اور معراج مکہ معظمہ میں پیش آیا اور بیداری میں،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسد اطہر کو براق کے ذریعہ بیت المقدس لے جایا گیا،
یہاں تک کے سفر کو اسرا کا نام دیا جاتا ہے،
اور پھر بیت المقدس سے آسمانوں پر معراج (سیڑھی،
لفٹ)
کے ذریعہ سے لے جایا گیا،
اس کو معراج کا نام دیا جاتا ہے،
اگر چہ بعض ائمہ نے دونوں کو اسرا یا معراج سے تعبیر کیا ہے،
اور سائنس کی ترقی کے موجودہ دور میں اس پر کسی قسم کے اعتراض اور شک وشبہ کی گنجائش نہیں رہی۔
انسان جو انتہائی محدود طاقت اور علم کا مالک ہے وہ انتہائی حیرت انگیز فضائی سفر کر رہا ہے،
تو خالق کائنات جس کی قوت اور علم کی کوئی حد نہیں،
اس کے کسی فعل پر کیسے تعجب یا اعتراض کیا جاسکتا ہے؟ (2)
آسمانوں کا وجود ہے وہ محض حد نظر کا نام نہیں ہے،
اور کوئی انسان بغیر اجازت کے آسمان پر نہیں جا سکتا،
ان پر فرشتوں کی صورت میں چوکس پہرے دار موجود ہیں،
کوئی ان کی نظر سے بچ کر نہیں نکل سکتا۔
(3)
اللہ تعالیٰ آسمانوں کے اوپر عرش پر موجود ہے،
اور اگر وہ اپنی ذات کے ساتھ ہر جگہ موجود ہے تو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اوپر لے جانے کی کیا ضرورت تھی؟ کہ وہاں جا کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ سے کلام کیا۔
نیز اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کے کلام میں حروف وآواز ہے،
جس کا آپ نے سماع کیا،
اور بار بار اپنی درخواست کا جواب سنا۔
(4)
نماز اتنا اہم فریضہ ہے کہ اس کو معراج کا تحفہ قرار دیا جاسکتا ہے،
اور یہ اللہ تعالیٰ کا امت محمدیہ پر احسان ہے،
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفقت ورحمت کا مظہر ہے کہ نمازیں پچاس سے پانچ کر دی گئیں،
لیکن اجر وثواب پچاس کا برقرار رہا،
اس میں کمی واقع نہیں ہوئی۔
(5)
آخری بار جب موسیٰ علیہ السلام نے پھر جانے کا کہا،
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”اب میں شرم محسوس کرتا ہوں“ کیونکہ ایک تو آپ کو فرمایا جا چکا تھا کہ اب تبدیلی نہیں ہوگی۔
اور پھر چونکہ ہر دفعہ پانچ کی تخفیف ہوئی تھی اب جانے کا معنی یہ تھا کہ ایک نماز نہیں پڑھ سکتے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 411