🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: شریکؒ نے واقعہ اسرا کے آغاز میں اس واقعہ کا بھی تذکرہ کر دیا، جو...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
شریکؒ نے واقعہ اسرا کے آغاز میں اس واقعہ کا بھی تذکرہ کر دیا،
جو نبوت سے پہلے نیند کی حالت میں پیش آیا،
لیکن اس میں اسرا نہیں ہوا۔
فرشتے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھ کر بات چیت کر کے چلے گئے تھے۔
واقعہ معراج واسرا نبوت کے بعد ہجرت سے کچھ عرصہ قبل پیش آیا،
ہجرت سے سولہ،
چودہ یا بارہ ماہ قبل۔
اگرچہ امام نوویؒ نے اس کو نبوت کے پانچ سال بعد قرار دیا،
اور امام طبریؒ نے بیعت والے سال،
لیکن یہ درست نہیں ہے۔
شریکؒ کی روایت میں بہت سی باتیں عام روایات کے خلاف ہیں،
اس لیے امام مسلمؒ نے اس کو تفصیلا بیان نہیں کیا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 414