شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) حضرت موسیٰؑ کا رونا اس بنا پر تھا کہ انہوں نے بنو اسرائیل کی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
حضرت موسیٰؑ کا رونا اس بنا پر تھا کہ انہوں نے بنو اسرائیل کی تعلیم وتربیت کے لیے بہت جتن کیے،
لیکن وہ ان کی محنت کے مطابق درست نہ ہوئے،
اور اپنی کثرت کے باوجود ان میں کم لوگ جنتی ہوں گے،
اس پر انہیں رنج اور افسوس ہوا۔
(2)
حضرت موسیؑ نے آپ کو غلام (نوجوان)
قرار دیا،
کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس عمر میں بھی نوجوانوں والا جذبہ اور قوت رکھتے تھے،
اور اپنی امت کی تعلیم اور دین کے فروغ کے لیے مسلسل اور پیہم کوشش فرما رہے تھے،
اس عمر میں اتنی تگ ودو اور محنت عام طور پر ممکن نہیں ہے۔
(3)
نیل،
مصر میں بہنے والا دریا ہے اور فرات عراق میں ان دونوں دریاؤں کا اصل منبع سدرۃ المنتہیٰ کی جڑ ہے،
پھر ان کا ظہور دنیا میں ہوا،
اس لیے ان کا پانی،
انتہائی شیریں،
صاف زور ہضم اور سرسبزی وشادابی کا باعث ہے۔
البینات عاصم حداد میں کچھ دلائل کی روشنی میں ایک اور معنی بیان کیا گیا ہے،
تفصیل کے لیے دیکھئے:
ص: 192 تا 194۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 416