🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج : [صحيح بخاري 2528]، [صحيح مسلم 331، 332] فقہ الحدیث : ➊ طیبی شارح مشکوٰۃ کے کلام کا...
تخریج:
[صحيح بخاري 2528] ،
[صحيح مسلم 331، 332]

فقہ الحدیث:
➊ طیبی شارح مشکوٰۃ کے کلام کا خلاصہ یہ ہے کہ وسوسے کی دو قسمیں ہیں:
اول:
جو بغیر اختیار کے خود بخود دل میں پیدا ہو جاتا ہے، جس میں آدمی کا ذاتی ارادہ شامل نہیں ہوتا۔ یہ وسوسہ تمام شریعتوں میں قابل معافی ہے۔
دوم:
اپنے اختیار اور ذاتی ارادے کے ساتھ دل میں برائی کا تصور پیدا کرنا۔ یہ وسوسہ شریعت محمدیہ میں اس وقت تک قابل معافی ہے، جب تک اس وسوسے والا زبانی اظہار یا جسمانی عمل نہ کر دے۔
➋ امت محمدیہ کو سابقہ امتوں پر فضیلت حاصل ہے۔
اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 63