شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : (1) كَعْبَة: مربع (چوکور) گھر کو کہتے ہیں۔ یا گول اور بلند چیز کو...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
(1)
كَعْبَة:
مربع (چوکور)
گھر کو کہتے ہیں۔
یا گول اور بلند چیز کو کہتے ہیں۔
(2)
لِمَّةٌ:
جمع لِمَم،
وہ بال جو کانوں کی لو سے نیچے تک لٹکتے ہوں۔
(3)
قَدْ رَجَّلَهَا:
ان میں کنگھی کی ہوئی تھی۔
(4)
تَقْطُرُ مَاءً:
ان سے حقیقتاً پانی ٹپک رہا تھا،
یا تروتازگی میں ایسے تھے جو ان بالوں میں ہوتی ہے،
جو پانی سے تر ہوتے ہیں۔
(5)
عَوَاتِقٌ:
عَاتِقٌ کی جمع ہے،
شانہ،
کندھا۔
(6)
جَعْدٌ:
گھنگھریالے،
خمیدہ۔
(7)
قَطَطٌ:
بہت زیادہ گھنگھریالے بال۔
(رَجُل قَطّ وَ قَطَط)
۔
(8)
عِنَبَةٌ طَافِيَةٌ:
ابھرا یا پھولا ہوا انگور،
جو دوسرے انگوروں سے ابھرا ہوا ہو۔
فوائد ومسائل:
(1)
حضرت عیسیٰ بن مریمؑ کو اس لیے مسیح کہتے ہیں،
کہ جب وہ کسی بیمارپر ہاتھ پھیرتے تھے تو وہ تندرست ہو جاتا تھا،
اور دجال کو مسیح اس لیے کہتے ہیں،
کہ اس کی آنکھیں ممسوحۃ (مٹی)
ہوئی ہیں،
یا اس لیے کہ وہ کانا ہے۔
یا اس لیے کہ خیر سے وہ محروم ہے۔
(2)
اللہ تعالیٰ نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مختلف انبیاءؑ کو زندگی کے مختلف مراحل میں،
مختلف کام کرتے دکھایا ہے،
اسی طرح مختلف مقامات پر دکھایا ہے،
اور آج کے سائنسی دور میں اس کو سمجھنا بالکل آسان ہوگیا ہے۔
ایک انسان ایک جگہ تقریر کر رہا ہوتا ہے،
یا ایک ملک میں کوئی خاص غمی یا خوشی کی تقریب منعقد ہوتی ہے تو وہ تمام دنیا میں دکھائی دیتی ہے،
اور ہر جگہ یہی محسوس ہوتا ہے کہ یہ تقریر یا تقریب یہیں ہو رہی ہے۔
اگر ایک انسان جس کی اس پوری کائنات میں ایک ذرے کی حیثیت ہے،
اس کی عقل یہ کام کر رہی تو پوری کائنات کے خالق ومالک کی قدرت اور علم جس کا کوئی کنارہ اور حد نہیں ہے،
وہ اگر انبیاءؑ کو زندگی کے مختلف کام کرتے،
زندگی کے مختلف مراحل میں جہاں چاہے دکھا دے،
تو اس میں کیا استبعاد ہو سکتا ہے؟ چونکہ انبیاءؑ زندگی کے مختلف مراحل میں،
مختلف کام کرتے دکھائے گئے ہیں،
اس لیے بعض دفعہ،
ایک دفعہ دیکھنے کے بعد دوبارہ دیکھتے وقت آپ کو پہچان نہیں آسکی،
اور بعض جگہ حلیہ بیا ن کرنے میں بھی اختلاف ہو گیا ہے،
تو یہ درحقیقت اختلاف نہیں ہے۔
زندگی کے مختلف مراحل یا عمر کے اختلاف سے شکل وصورت میں فرق پڑجاتا ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 425