🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : (1) فَرَاشٌ مِنْ ذَهَبٍ: سونے کے پتنگے، چراغ کی روشنی پر گرنے والے پروانے...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
(1)
فَرَاشٌ مِنْ ذَهَبٍ:
سونے کے پتنگے،
چراغ کی روشنی پر گرنے والے پروانے مراد ہیں۔
(2)
الْمُقْحِمَاتُ:
اقحام کا معنی ہوتا ہے،
کسی کو بلا سوچے سمجھے داخل کرنا۔
"أَقْحَمَ فَرَسَهُ النَّهْرَ" ”اپنے گھوڑے کو جبراً نہر میں داخل کیا۔
“ الْمُقْحِمَاتُ:
سے مراد وہ بڑے بڑے گناہ ہیں جو انسان کی تباہی و بربادی کا باعث ہیں۔
فوائد ومسائل:
(1)
سدرۃ المنتہیٰ چھٹے آسمان سے شروع ہو کر ساتویں آسمان کے اوپر تک پھیلی ہوئی ہے،
اس کی جڑیں چھٹے آسمان پر ہیں اور شاخیں ساتویں پر ہیں۔
(2)
بعض لوگوں کے ایمان کی پختگی اور نیکیوں کی وجہ سے سب گناہ معاف ہو جائیں گے،
یہ اللہ تعالیٰ کا کرم واحسان ہے یا پھر بقدر جرم وگناہ عذاب کے بعد ان کے گناہ ختم ہو جائیں گے اور پھر وہ جنت میں داخل ہوں گے۔
نوٹ:
۔
مندرجہ ذیل تین حدیثیں ہندوستانی اور پاکستانی نسخوں میں اگلے باب کے تحت درج ہیں۔
اور ان کا تعلق بھی اگلے باب ہی سے ہے۔
لیکن بیروت نسخے میں مذکورہ بالا باب کے تحت ہیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 431