🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : (1) الْفِرْيَةَ: جمع فَرِي من گھڑت بات، جھوٹ۔ (2) أَنْظِرِينِي: انظار سے ہے، مہلت...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
(1)
الْفِرْيَةَ:
جمع فَرِي من گھڑت بات،
جھوٹ۔
(2)
أَنْظِرِينِي:
انظار سے ہے،
مہلت دینا،
ڈھیل دینا،
مجھے مہلت دیجئے۔
(3)
سَادًّا:
سد سے ہے روکنا،
بند کر دینا۔
(4)
عُِظَْمُ:
عین پر پیش اور ظاء ساکن ہے یا عین پر زیر اور ظاء پر زبر ہے،
بڑائی جسامت کے اعتبار سے۔
فوائد ومسائل:
(1)
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ اللہ تعالیٰ کے لیے "قَالَ" ”اس نے فرمایا“ اسی طرح "اللہُ یَقُوْلُ" ”اللہ فرماتا ہے“ کہنا درست ہے۔
خود قرآن مجید میں ہے ﴿وَاللَّـهُ يَقُولُ الْحَقَّ﴾ ”وہ حق فرماتا ہے۔
“ (الأحزاب: 5) (2)
غیب کا علم،
اللہ تعالیٰ کے ساتھ خاص ہے،
اس کے سوا کوئی رسول،
فرشتہ،
ولی اور صالح انسان غیب نہیں جانتا،
بعض نے اس آیت کے ترجمے میں بریکٹ کےاندر لکھا ہے (بالذات یعنی اللہ تعالیٰ کے بتلائے بغیر) (شرح صحیح مسلم: 1/775)
،
سوال یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے بتلا دیا تو وہ غیب کہاں رہا۔
(3)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پورے کا پورا مکمل قرآن امت تک پہنچا دیا ہے،
کیونکہ اگر آپ اس میں کسی قسم کی کوتاہی کرتے،
تویہ فریضہ رسالت کی ادائیگی میں کوتاہی ہوئی،
اس لیے شیعہ کا یہ دعویٰ ہے،
کہ موجودہ قرآن اصل سے کم ہے۔
یہ ایک بہتان اور افترا ہے جو ایمان کے منافی ہے۔
(4)
حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کی طرح حضرت عائشہؓ کی رائے بھی یہی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج میں اللہ کا دیدار نہیں ہوا۔
(اس مسئلہ پر بحث ہم آگے کریں گے)
۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 439