🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : (1) لَا يَنْبَغِي لَهُ أَنْ يَنَامَ: سونا اس کے لیے ناممکن ہے، کیونکہ سونا،...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
(1)
لَا يَنْبَغِي لَهُ أَنْ يَنَامَ:
سونا اس کے لیے ناممکن ہے،
کیونکہ سونا،
غفلت اور بے خبری کی اور احتیاج کی علامت ہے،
اس سے ہوش و حواس قائم نہیں رہتے،
اور اللہ کے لیے یہ سب چیزیں مستحیل (ناممکن)
ہیں۔
(2)
يَخْفِضُ الْقِسْطَ:
ترازو جھکاتا ہے،
قسط کا اصل معنی ”عدل و انصاف“ ہے اور ترازو عدل کا آلہ ہے،
اس لیے اس کو بھی قسط کہہ دیتے ہیں۔
(3)
قِسْط (میزان،
ترازو)
سے اوپر چڑھنے والے اعمال اور نیچے اترنے والے رزق،
تولے جاتے ہیں۔
(4)
حِجَابُهُ النُّورُ:
اس کی رؤیت و دیدار میں نور کا پردہ حائل ہے،
اس کی نگاہ تمام مخلوق تک پہنچتی ہے،
اگر وہ اپنا حجاب اٹھا لے تو اس کے روئے مبارک کی تجلی کے سامنے کوئی چیز نہ ٹھہر سکے۔
(5)
سُبُحَات:
سبحة کی جمع ہے۔
اور اس سے مراد چہرے کا نور اور جلال ہے،
اس کے نور،
چہرے اور بصر کی تاویل کرنا،
یا تعطیل کرتے ہوئے اس کی نفی کرنا یا کسی مخلوق سے تشبیہ و تمثیل دینا غلط ہے۔
اس کی ذات جس طرح بے مثال ہے،
اس طرح اس کے لیے جو صفات اور اعضاء کے الفاظ آئے ہیں،
وہ بھی بے مثال ہیں،
ان کی کیفیت و حقیقت کو بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔
فوائد ومسائل:
(1)
اعمال اور ارزاق کے تولنے کے لیے ترازو ہے،
ترازو کی کیفیت کو معلوم کرنا ممکن نہیں۔
(2)
رات کے اعمال نیک وبد،
دن کی آمد سے پہلے اور دن کے اعمال رات کی آمد سے پہلے اوپر لے جائے جاتے ہیں،
جس سے ثابت ہوا کہ اللہ تعالیٰ اوپر ہے،
اس لیے اللہ تعالیٰ کے علو اور اس کی فوقیت کا انکار،
مختلف حیلوں،
بہانوں یا تاویلات کے ذریعہ سے درست نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 445