شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : (1) يَهْتَمُّونَ لِذَلِكَ: اس کے لیے فکرمند ہوں گے (کہ ان کی پریشانی دور...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
(1)
يَهْتَمُّونَ لِذَلِكَ:
اس کے لیے فکرمند ہوں گے (کہ ان کی پریشانی دور ہو) (2)
يُلْهَمُونَ لِذَلِكَ:
اس پریشانی سے بچنے کی فکر ان کے دلوں میں ڈالی جائے گی۔
(3)
لَسْتُ هُنَاكُمْ:
میں اس کا اہل نہیں،
یہ میرے مقام و مرتبہ سے بلند چیز ہے۔
(4)
خَلِيْلٌ:
جس کی محبت کامل اور آخری درجہ کی ہو،
جس میں کسی قسم کی کمی و نقص نہ ہو۔
فوائد ومسائل:
(1)
حضرت آدمؑ جس غلطی کا تذکرہ فرمائیں گے،
اس سے مراد وہ درخت جس کےقریب جانے سے روکا گیا تھا،
اسےبھول کرکھاناہے۔
اورحضرت نوحؑ جس غلطی کا اظہار کریں گے،
اس سےمراد اپنے بیٹے کی سفارش کرنا ہے جس کی اجازت نہ تھی،
یا اس سے مراد وہ دعا ہے جو آپؑ نے اپنی قوم کی تباہی وبربادی کےلیے کی تھی،
اور ایک دعاتھی جس کی قبولیت یقینی تھی وہ آپ نےکرلی تھی۔
اورحضرت ابراہیمؑ ان تین کا تذکرہ کریں گے،
کہ میں نےتین دفعہ توریہ وتعریض سے کام لیاتھا۔
اورحضرت موسیٰؑ قبطی کےقتل کا تذکرہ کریں گے،
اورحضرت عیسیٰؑ یہ بیان کریں گے،
کہ دنیا میں مجھےمیرے ماننے والوں نےمعبود بنا لیاتھا،
یہ محض لوگوں کی توجہ ہٹانےکےلیے ہوں گی۔
اصل بات یہ ہے کہ سفارش کرنا،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کےلیے مخصوص ہے،
اس لیے آپ کی سواکوئی رسول یہ کام نہیں کرے گا۔
(2)
انبیاءؑ کا مقام ومرتبہ،
سب انسانوں سےبلند وبالا ہے؛ اس لیے اللہ تعالیٰ کی اطاعت اورفرمانبرداری میں بھی وہ سب سےبلندمقام پرفائزہیں،
اور ان کاعمل سب سے بہتر انداز میں پایا جاتا ہے۔
بعض اوقات غیرشعوری اورغیر ارادی طور پر ان سے ایسے کام سرزد ہو جاتے ہیں،
جو ان کے مقامِ رفیع سے فروتر ہوتے ہیں،
وہ اپنے بلند مقام کی بنا پر ان کے ارتکاب میں بھی شرم وعارمحسوس کرتےہیں،
انہیں افعال واعمال کی ذنب یا خطیئہ سےتعبیرکیاگیاہے،
عام انسانوں کے اعتبارسے ان میں کوئی قابل اعتراض چیزنہیں ہوتی۔
(3)
نوحؑ کو اول الرسل قرار دیا گیا ہے؛کیونکہ نوحؑ سے پہلے انبیاءؑ کے دور میں لوگ فطرت اسلام پر قائم تھے،
اس لیے ان کی طرف وحی امورتکوینہ یا امورمعاش،
زراعت اورصنعت وحرفت کےبارےمیں ہوتی تھی،
نیز نوحؑ سے پہلے بہت کم افرادکفر وشرک کےمرتکب ہوئے تھے،
ان کی قوم میں شرک وکفرعام ہوگیا،
اس لیے ان کی طرف وحی رسالت شروع ہوئی،
اورالہام شرعیہ کانزول ہوا،
اورمخالفین کوعذاب کی دھمکی دی گئی۔
یا اس لیے آپؑ کو اول الرسل کہا گیا ہے،
کہ سب سے پہلے انہی کی قوم پر عذاب نازل ہوا،
اور آپؑ ہی سب سے پہلے رسول ہیں،
جن کو ان کی قوم نے اذیت اورتکلیف سےدوچارکیا۔
(4)
شفاعت کبریٰ،
جس کےسبب تمام لوگوں کا حساب وکتاب شروع ہوگا،
وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مخصوص ہے،
اس لیے آپ سے پہلے کوئی نبی ورسول اس کےلیے تیارنہیں ہوگا،
اور جواب دے گا کہ یہ میرا منصب نہیں ہے یا میں اس کا اہل نہیں ہوں،
اور آخر کارتمام لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوں گے،
اور آپ اس کےلیے تیار ہوجائیں گے،
اورآپ اس کےلیے اللہ تعالیٰ سے اجازت طلب کریں گے،
اجازت ملنے کے بعد آپ کی سفارش سےتمام انسانوں کا حساب وکتاب وشروع ہوگا،
اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی برتری وفضیلت کا تمام انسانوں کے سامنےظہورہوگا۔
(5)
شفاعت کبریٰ کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کے گناہ گاروں کےبارےمیں سفارش فرمائیں گے،
اور اس سفارش کی مختلف صورتیں ہوں گی،
جہنم سےنکالنے کے لیے،
آپ چاربارسفارش فرمائیں گے،
اس کے بعدصرف وہ گناہ گا رہ جائیں گے،
جن کوصرف اللہ تعالیٰ کا رحم وکرم ہی نکال سکے گا،
یاوہ لوگ ہوں گےجنہوں نے اپنے کفر وشرک کی بنا پر ہمیشہ کےلیےجہنم میں رہناہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 475