🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : (1) فَنَهَسَ: دانت سے کاٹنا۔ (2) صَعِيد: کھلی اور ہموار زمین۔ (3) يَنْفُذُهُمُ الْبَصَرُ:...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
(1)
فَنَهَسَ:
دانت سے کاٹنا۔
(2)
صَعِيد:
کھلی اور ہموار زمین۔
(3)
يَنْفُذُهُمُ الْبَصَرُ:
نظر تمام انسانوں کا احاطہ کرے گی،
دیکھنے والے سے کوئی اوجھل نہیں ہو گا۔
(4)
مَصَارِيعٌ:
مِصْراعٌ کی جمع ہے،
دروازے کے پٹ۔
ہجر اور بصری:
دو قدیمی معروف شہر ہیں،
جن کے درمیان کافی مسافت ہے۔
فوائد ومسائل:
(1)
سید اس شخصیت کوکہتےہیں،
جو سب سے برتر اورفائق ہو،
اورگھبراہٹ وپریشانی میں لوگ اس کی پناہ میں آئیں۔
قیامت کوتمام انسان،
آدمؑ سےلےکر آخری فرد تک آپ کی جھنڈےتلےہوں گے،
اورآپ سےسفارش کےطالب ہوں گے،
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےتحدیث نعمت کے طور پر فرمایا:
”کہ میں قیامت کوتمام انسانوں کاسردارہوں گا۔
“ (2)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا میں اس بات کا اظہار فرمایاہے،
کہ شفاعت کبریٰ کا اہل میں ہوں اورکوئی رسول اس کام کےلیے آمادہ نہ ہوگا۔
قیامت کے روز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشین گوئی کے مطابق لوگ تدریجاً آپ کےپاس پہنچیں گے،
آپ کی امت کاکوئی فردبھی یہ مشورہ نہ دے سکے گا،
کہ سفارش تو آخری رسول کی قبول ہونی ہے،
چلو اس کےپاس چلیں،
تا کہ عملاً آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت وبرتری کا سب انسانوں کےسامنےظہورہوسکے۔
(3)
انبیاءؑ کے بیان کردہ عذرمعاف ہوچکےہیں،
کیونکہ ان میں سےکسی سےقصور و کوتاہی شعوری طورپرسرزدنہیں ہوگی،
اس کےباوجود،
انہوں نے توبہ واستغفار کا ورد جاری رکھا،
لیکن قیامت کی وحشت اور ہولناکی کی بنا پر وہ ان معاف شدہ باتوں کویادکر کے سفارش کرنےسےمعذرت کااظہارفرمائیں گے۔
(4)
اللہ تعالیٰ صفتِ غضب سےمتصف ہے،
لیکن اس کی کیفیت کوبیان کرناممکن نہیں ہے،
اس لیےکسی قسم کی تاویل وتعطیل کی ضرورت نہیں ہے۔
(5)
اس حدیث میں حضرت ابراہیمؑ نےتین کذبات بولنے کی بنا پر سفارش سےمعذرت کا اظہارفرمایا ہے،
عربی زبان میں علامہ انباری کے بقول (کذب)
کالفظ پانچ معانی کےلیے استعمال ہوتاہے۔
علامہ انباری نے مثالیں بھی دی ہیں،
تفصیل کے لیے دیکھئے تاج العروس:
(1/449) (1)
جھوٹ۔
(2)
چوک جانا۔
(3)
آرزو اور امید کا خاک میں ملنا۔
(4)
کسی کو دھوکا میں رکھنا۔
(5)
توریہ وتعریض سے کام لینا۔
یعنی ایساقول جو بظاہر خلاف واقعہ نظر آتا ہے،
لیکن اگرغورو فکر سے کام لیا جائے،
تو وہ بالکل واقعہ کےمطابق ہوتا ہے۔
جن واقعات کوحضرت ابراہیمؑ نے کذبات سےتعبیرکیا ہے،
تو ان میں تینوں اقوال بظاہر خلافِ واقعہ نظرآتےہیں،
لیکن اگرغور کیا جائے تو وہ تینوں اقوال بالکل واقعہ کےمطابق ہیں،
یہ حضرت ابراہیمؑ کی شان کی رفعت وبلندی ہے،
کہ انہوں نے توریہ وتعریض کوبھی جو بالکل جائز اور درست ہے،
اپنی شان رفیع سے فروتر سمجھا،
اور ان کو کذب سےتعبیرکیا۔
(6)
احادیث صحیحہ میں شفاعت کبریٰ جو تمام انسانوں کے حساب وکتاب شروع کرنے کے لیے ہوگی،
کا تذکرہ موجودنہیں ہے،
بلکہ آپ کی امت کے گناہ گاروں کی سفارش کا ذکرہے،
اس کی وجہ یہ ہے کہ سفارش کبریٰ کا اسلام کا نام لیوا فرقوں میں سےکوئی فرقہ منکر نہیں ہے،
جبکہ گناہ گاروں کی سفارش کا خوارج اورمعتزلہ وغیرہما نے انکارکیا ہے،
اس لیے گناہ گاروں کی سفارش کےلیے احادیث کے بیان پر زور دیا گیا،
اورمتفقہ سفارش کے تذکرہ کونظر اندازکردیا گیا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 480