🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اللہ تعالیٰ نے ہر نبیؑ کو یہ حق دیا ہے، کہ اس کی ایک دعا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اللہ تعالیٰ نے ہر نبیؑ کو یہ حق دیا ہے،
کہ اس کی ایک دعا ضرور قبول فرمائے گا،
اورباقی دعائیں ان کےقبول ہونے کی امیدہوتی ہے،
لیکن بعض قبول ہوتی ہیں اوربعض ظاہری طورپرقبول نہیں ہوتیں۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کے لیے اس قدرشفیق ومہربان ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ دعا اس جہان فانی دنیا میں نہیں،
بلکہ آخرت میں جب کہ ہر ایک دوسرے سے بھاگ رہا ہو گا،
ایسے افراتفری کے عالم میں،
امت کی نجات کی سفارش کی خاطروہ دعافرمائیں گے،
تو پھر امت کےلیے یہ کس قدر افسوسناک مقام ہے،
کہ وہ ایسےرحیم وکریم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت وفرمانبرداری سے بےرخی اوراعراض کا رویہ اختیارکرے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 487