🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) رسول اکرم ﷺ اپنی امت کے لیے انتہائی رحیم وشفیق ہیں اوراپنی امت کی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کے لیے انتہائی رحیم وشفیق ہیں اوراپنی امت کی نجات کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضورگریہ وزاری فرماتے تھے۔
(2)
اللہ تعالیٰ کے ہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام ومرتبہ انتہائی بلندوبالاہے۔
جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم امت کے گناہوں کے مواخذہ کے تصور سے روئے،
تو فوراً حضرت جبریل ؑ کو آپ کی خدمت میں رونے کا سبب پوچھنے کے لیے بھیجا،
حالانکہ اللہ تعالیٰ کو سبب کا خوب علم تھا۔
(3)
آداب دعا میں ہاتھ اٹھانابھی داخل ہے۔
(4)
امت کے گناہ گاروں کے لیے انتہائی امید افزا بات ہے،
بلکہ عظیم بشارت ہے کہ آیت مبارکہ ﴿وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰ﴾ ”اللہ تعالیٰ آپ کو اس قدر دے گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے۔
“ کاتعلق آخرت سےبھی ہے،
اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی امت کے بارے میں صرف راضی ہی نہیں فرمائےگا،
بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو رنج وغم سےمحفوظ فرمائے گا،
اور یہ تبھی ہو گا جب آپ کی امت کے تمام افرادنجات پا جائیں۔
اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کا کوئی فرد اپنے گناہوں کی پاداش میں جہنم میں رہ جائے گا،
تو یہ تو آپ کے لیے رنجیدگی کا باعث رہے گا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 499