🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : (1) لَا أَمْلِكُ لَكُمْ مِنَ اللهِ شَيْئًا: میری رشتہ داری پر اعتماد کر کے...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
(1)
لَا أَمْلِكُ لَكُمْ مِنَ اللهِ شَيْئًا:
میری رشتہ داری پر اعتماد کر کے ایمان و عمل صالح سے غافل نہ ہو جانا،
ایمان کے بغیر میں تم سے عذاب کو دور نہ کر سکوں گا۔
(2)
سَأَبُلُّهَا بِبَلَالِهَا:
بَِلال کی (باء)
پر زبر اور زیر دونوں آ سکتے ہیں،
طراوت کو کہتے ہیں،
مقصد یہ ہے،
میں تمہارے ساتھ صلہ رحمی کروں گا،
قطع رحمی نہیں کروں گا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 501