🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: نبی اکرمﷺ کی نصرت وحمایت اور آپ کا تحفظ ودفاع، اللہ تعالیٰ کے ہاں، اس...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نصرت وحمایت اور آپ کا تحفظ ودفاع،
اللہ تعالیٰ کے ہاں،
اس درجہ مقبول ہے کہ کفر کے باوجود،
یہ ابو طالب کے حق میں نفع مندہوگا،
لیکن اس قدرمحبت وپیار،
نصرت وحمایت اورانتہائی قریبی رشتہ داری کے باوجود کفر کی غلاظت کی بنا پر وہ دوزخ سےنہیں نکل سکے گا،
اور اپنے کفر کی بنا پر جس عذاب کامستحق ہوگا،
اس میں کمی نہیں ہوگی۔
کفر کی شدت اور اعمال فاسدہ کی کثرت وقلت کی بنا پرسب کافر ایک جیسے عذاب کے حق دارنہیں ہوں گے،
لیکن ابو طالب کے عذاب کی تخفیف وتقلیل (قلت)
سے آپ کے والدین کے ایمان پر استدلال کرناعجیب منطق ہے،
ابو طالب کےبارےمیں سفارش آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خاصہ بھی ہوسکتاہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 513