🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سےمعلوم ہوتا ہے کہ دوزخ میں جانے والا فرد یہی سمجھے گا، کہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سےمعلوم ہوتا ہے کہ دوزخ میں جانے والا فرد یہی سمجھے گا،
کہ سب سےسخت عذاب مجھےہی ہورہاہے،
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سفارش سے جو ابو طالب کے عذاب میں تخفیف ہوئی ہے،
وہ اس کےحق میں اس اعتبار سے نافع نہیں ہوئی،
اس لیے یہ تخفیف ﴿فَمَا تَنفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشَّافِعِينَ﴾ کے منافی نہیں ہے،
یا اس نفع سےمراد:
دوزخ سے نکلنا ہے،
کہ وہ دوزخ سےنہیں نکل سکیں گے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 517