🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: کافر قیامت پر ایمان ویقین نہیں رکھتا، اس لیے وہ قیامت کے اجر وثواب کے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
کافر قیامت پر ایمان ویقین نہیں رکھتا،
اس لیے وہ قیامت کے اجر وثواب کے حصول کے لیے کوئی کام نہیں کرتا،
دنیوی نکتہ نظر سے کام کرتا ہے،
اس لیے اس کو نیک اعمال کا دنیا میں فائدہ پہنچتا ہے۔
لیکن چونکہ وہ اچھے اعمال کرتا ہے اور برے اعمال سے بچتا ہے،
اس لیے اس کا عذاب ان کافروں کے مقابلہ میں ہلکا ہوگا،
جو اچھے اعمال سے محروم ہوتے ہیں اور برے افعال کا ارتکاب کرتےہیں۔
جنت میں جانے کے لیے ایمان شرط ہے،
اور ایمان سے محروم کتنے بھی اچھے اعمال،
اچھے اخلاق اور حسن معاملہ سے متصف ہو اس کو ان اعمال سے یہ فائدہ حاصل نہیں ہو سکتا،
کہ وہ جنت میں چلا جائے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 518