🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : (1) انْقَضَّ: ٹوٹا، گرا۔ (2) الْبَارِحَة: گزشتہ رات۔ (3) لُدِغْتُ: مجھے بچھو یا زہریلی...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
(1)
انْقَضَّ:
ٹوٹا،
گرا۔
(2)
الْبَارِحَة:
گزشتہ رات۔
(3)
لُدِغْتُ:
مجھے بچھو یا زہریلی چیز نے ڈس لیا۔
(4)
عَيْنٌ:
نظر بد لگنا۔
(5)
حُمَةٌ:
زہر،
ڈنک یا اس کی شدت و حرارت۔
(6)
الرُّهَيْطُ:
رَهْطٌ کی تصغیر ہے،
دس سے کم افراد کا گروہ۔
(7)
خَاضَ فِيْهِ:
کسي چیز میں مشغول ہونا،
"خَاضَ فِيْ الْحَدِيْثِ" کا معنی ہوتا ہے،
”گفتگو میں مشغول ہونا۔
“ فوائد ومسائل:
حضرت بریدہ ؓ کی حدیث کا مطلب یہ ہے،
کہ نظرِ بد اور زہریلی چیز کے ڈسنے سے صحیح دم کرنا بہت جلد فائدہ پہنچاتا ہے،
جیسا کہ حضرت ابو سعید خدریؓ نے فاتحہ پڑھ کر دم کیا تھا،
تو وہ شخص فوراً صحت مند ہوگیا تھا اور ایسے محسوس ہوتا تھا کہ اس کو کوئی تکلیف ہی نہ تھی۔
دونوں حدیثوں میں تعارض نہیں ہے،
دوسری حدیث کا صحیح مفہوم ہم بیان کر چکے ہیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 527