🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : الرَّقْمَةُ: گدھے کے بازوؤں کا اندرونی دائرہ یا نشان۔ فوائد ومسائل: (1) اگر آدم...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
الرَّقْمَةُ:
گدھے کے بازوؤں کا اندرونی دائرہ یا نشان۔
فوائد ومسائل:
(1)
اگر آدم ؑ کے ساتھ دوزخیوں کو الگ کرنے کی گفتگو دنیا کے فنا سے پہلے ہو،
تو پھر بچے کا بوڑھا ہونا اور حاملہ کا وضع حمل،
حقیقی معنی میں ہو گا۔
اور اگر یہ گفتگو قیام قیامت کے بعد حشر کے وقت ہو گی،
تو پھر اس کا مجازی معنی ہو گا،
کہ قیامت کی دہشت اور ہولناکی اس قدر شدید ہوگی،
کہ اس وقت اگر کوئی عورت حاملہ ہوئی،
تو اس کا حمل گرجائے گا اور بچا ہوا تو بوڑھا ہوجائے گا،
عربوں کا محاورہ ہے "أَصَابَنَا أَمْرٌ یَشِیْبُ مِنْهُ الْوَلِیْدُ" ”ہم اس قدر شدید مصیبت سے دور چار ہوئے ہیں،
کہ جو بچے کو بھی بوڑھا کر دیتی ہے“ یعنی انتہائی شدید ہے۔
(2)
حضرت ابو سعید ؓ کی حدیث میں یا جوج ماجوج کا تذکرہ ہے،
اس میں جنت میں داخل ہونے کی تعداد ہزار میں سے ایک ہے،
لیکن حضرت ابوہریرہ ؓ کی صحیح بخاری میں حدیث ہے ”ہر سو میں سے ایک جنتی ہے“ یعنی ہزا ر میں سے دس ہیں۔
دونوں حدیثوں میں تطبیق کی مختلف تو جیہیں بیان کی گئی ہیں:
(1)
پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہزار میں سے ایک فرمایا تھا،
بعد میں سو میں سے ایک فرمایا،
جیسے جنت میں داخل ہونے والے افراد کی تعداد پہلے چوتھائی،
پھر تہائی،
پھر نصف اور بعد میں دو تہائی بتائی۔
(2)
تعداد مقصود نہیں،
بلکہ یہ بتانا ہے،
کہ کافروں کے مقابلہ میں جنت میں داخل ہونے والے افراد کی تعداد کم ہوگی۔
(3)
ابوہریرہ ؓکی حدیث میں یاجوج ماجوج کے سوا تعداد مراد ہے،
کہ وہ سو میں سے ایک،
اگر یاجوج موجوج کو شمار کیا جائے،
تو پھر ہزار میں سے ایک ہے۔
(4)
تمام امتوں کے لحاظ سے ہزار میں ایک اور اس کی امت کے افراد میں سے ایک ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 532