🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : غُلُولٌ: اصل میں غنیمت میں خیانت کو کہتے ہیں، پھر اس کا اطلاق ہر...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
غُلُولٌ:
اصل میں غنیمت میں خیانت کو کہتے ہیں،
پھر اس کا اطلاق ہر قسم کی خیانت پر ہونے لگا۔
فوائد ومسائل:
حضرت عبداللہ بن عمرؓ نے زجر وتوبیخ کے لیے ابن عامر سے کہا:
آپ حاکم بصرہ رہ چکے ہیں اور حاکم سے حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی میں کوتاہی ہوجاتی ہے،
اور بیت المال کے سلسلہ میں بھی کوتاہی ہو سکتی ہے،
اس لیے ایسے فرد کے بارے میں دعا کی قبولیت مشکل ہوتی ہے،
اس لیے آپ توبہ واستغفار کریں اور حق تلفی کے ازالہ کی کوشش کریں،
تاکہ تیرے حق میں دعا قبول ہو۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 535