شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: نماز اللہ تعالیٰ کے سامنے حاضر ی اور اس سے مخاطبت ومناجاۃ کی اولیٰ اور...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
نماز اللہ تعالیٰ کے سامنے حاضر ی اور اس سے مخاطبت ومناجاۃ کی اولیٰ اور انتہائی شکل ہے۔
اس کا حق تو یہ تھا،
ہر نماز کے لیے سارے جسم کا غسل اور بالکل پاک صاف اچھا لباس پہننے کا حکم دیا جاتا،
لیکن اس پر عمل بہت مشکل ہوتا،
اس لیے اللہ تعالیٰ نے ازراہ کرم صرف اتنا ضروری قرار دیا کہ ان اعضاء کو دھولیا جائے جو عام طور پر لباس سے باہر رہتے ہیں۔
نیز وضو نہ ہونے کی حالت میں طبیعت میں ایک قسم کا روحانی تکدر اور انقباض ہوتا ہے،
اور وضو کرنے کے بعد انسان کی طبیعت میں انشراح اور انبساط کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے،
اور انسان کے باطن میں ایک لطافت اور نورانیت پیدا ہوجاتی ہے،
اسی لیے نماز کے لیے وضو کو لازمی شرط قرار دیا گیا،
جس کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 537