🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) اس حدیث سے معلوم ہوا آپ نے کلی اور ناک میں پانی اکٹھا ڈالا،...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
اس حدیث سے معلوم ہوا آپ نے کلی اور ناک میں پانی اکٹھا ڈالا،
کلی الگ اور استنثار کےلیے پانی الگ نہیں لیا،
دوسری احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کام بھی تین دفعہ کیاجائے،
اگرچہ ایک دفعہ بھی جائز۔
(2)
آپ نے ہاتھ کہنیوں سمیت اور پاؤں ٹخنوں سمیت دھوئے ہیں،
پاؤں پر مسح نہیں کیا،
اور سر کا مسح بھی ایک دفعہ کیا،
مرات (بار بار)
کا تذکرہ موجود نہیں ہے۔
(3)
دوسری احادیث کی روشنی میں یہ بات ثابت ہوتی ہے،
کہ وضو سے صغیرہ (چھوٹے)
گناہ معاف ہوتے ہیں۔
(4)
"نَفْسَهُ" کا لفظ "لَا يُحَدِّثُ" کا مفعول ہے،
اس لیے منصوب ہے،
فاعل بن کر مرفوع نہیں ہے،
اس لیے حدیث کا یہ مقصد ہے،
کہ وہ خود قصداً خیالات نہیں لاتا اور کسی معاملہ پر غور وفکر یا سوچ وبچار نہیں کرتا،
اگر اسکے مقصد وارادہ کے بغیر خیالات آجائیں اور وہ ان کے درپے نہ ہو،
تو وہ حدیث نفس نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 539