شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : (1) أَكْفَأَ مِنْهَا: اس کو جھکایا، اس سے پانی ڈالا۔ (2) اسْتَنْشَقَ: نشق سے...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
(1)
أَكْفَأَ مِنْهَا:
اس کو جھکایا،
اس سے پانی ڈالا۔
(2)
اسْتَنْشَقَ:
نشق سے ہے،
جس کا معنی ہے،
سونگھنا،
مقصد ناک میں پانی چڑھانا،
ناک میں پانی ڈالنا۔
(3)
أَقْبَلَ:
آگے سے شروع کیا اور دبر اس کے برعکس ہے۔
یعنی پیچھے سے شروع کیا ہے۔
فوائد ومسائل:
(1)
اس حدیث سے ثابت ہوا،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی چلو سے کلی بھی کرتے اورناک میں پانی بھی چڑھاتے تھے اور بہتر طریقہ یہی ہے۔
علماء نے اس کےپانچ طریقے لکھے ہیں:
(1)
ایک چلو لے کر اس سے تین مرتبہ کلی کرے اور تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالے۔
(2)
ایک چلو میں پانی لے اور اس سے تین دفعہ پہلے کلی کرے،
پھر تین دفعہ ناک میں پانی ڈالے۔
(3)
تین دفعہ چلو میں پانی لے اور ہر دفعہ کلی کرے اور ناک میں پانی ڈالے۔
(4)
پہلے ایک چلو سے تین دفعہ کلی کرے،
پھر دوسرے چلو سے تین دفعہ ناک میں پانی ڈالے۔
(5)
ہر چلو سے صرف ایک کام کرے پہلے تین چلوؤں سے تین دفعہ کلی کرے،
پھر تین چلوؤں سے تین دفعہ ناک میں پانی ڈالے۔
اس حدیث سے تیسرا طریقہ ثابت ہوتا ہے،
کہ تین چلوؤں سے دونوں کام یک بار کرے۔
(2)
بعض اعضاء کو دو دفعہ اور بعض کو تین دفعہ دھونا بھی جائز ہے،
آپ نے ہاتھ کہنیوں سمیت دو دفعہ دھوئے،
چہرہ اور صرف ہاتھ شروع میں تین دفعہ ہوئے۔
(3)
سر کے مسح میں ہاتھ (دونوں)
سامنے سے پیچھے کی طرف،
پھر پیچھے سے آگے کی طرف لانا اس بات کی دلیل ہے،
کہ مسح پورے سر کا کیا جائے گا۔
اس کے افضل وبہتر ہونے میں کسی کا اختلاف نہیں ہے،
فرضیت اور وجوب میں اختلاف ہے۔
(4)
سر کا مسح ایک دفعہ کیا،
اس لیے اس میں تعداد کا ذکر نہیں کیا،
دوسرے اعضاء کے لیے مرتین اور ثلاثا کا ذکر ہے،
اور اس حدیث میں پاؤں کے دھونے میں بھی عدد مذکور نہیں ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 555