شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) مندرجہ بالا دونوں حدیثوں سے معلوم ہوا کہ جو شخص رسول اللہﷺ کی تعلیم...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
مندرجہ بالا دونوں حدیثوں سے معلوم ہوا کہ جو شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم وہدایت کے مطابق باطنی پاکیزگی کے حصول کی خاطر وضو کے آداب وسنن کی رعایت کے ساتھ اچھی طرح وضو کرے گا،
تو اس سے صرف ظاہری میل کچیل یا حدث والی ناپاکی ہی دور نہیں ہوگی،
بلکہ اس کی برکت سے اس کے سارے جسم کے گناہ اور ان کی ناپاکی نکل جائے گی،
اور وہ حدث سے پاک ہونے کے ساتھ گناہوں سے بھی پاک ہوجائے گا۔
(2)
ان حدیثوں سے معلوم ہوا کہ گناہوں کا بھی اپنا ایک وجود ہے،
یہ الگ بات ہے کہ وہ ہمیں نظر نہیں آتے۔
اس لیے ان حدیثوں کی اس تاویل کی ضرورت نہیں ہے،
کہ گناہوں کے نکل جانے سے مقصد یا مراد صرف ان کی معافی اور بخشش ہے،
یا بندہ جب گناہ کرتا ہے،
تو جس عضو سے گناہ کرتا ہے اس کا ظلمانی اثر اور اس کی نحوست،
اس کے عضو پر پھر دل پر پڑتی ہے،
تو آداب وسنن کے مطابق کیے گئے وضو سے ہر عضو سے کیے گئے گناہ کی گندی اور بری تاثیر اور عضو اور دل پر قائم ہونے والی ظلمت وسیاہی دور ہوجاتی ہے۔
اور گناہوں کی معافی اورمغفرت بھی ہوجاتی ہے،
لیکن یہ بات پیچھے گزر چکی ہے،
کہ نیک اعمال کی تاثیر سے صغیرہ گناہ معاف ہوتے ہیں،
اور مختلف عملوں سے مختلف قسم کے گناہ معاف ہوتے ہیں اورجسم ان سے پاک وصاف ہوجاتا ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 578