شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) دُهْمٌ بُهْمٌ: خالص سیاہ۔ دُهْمٌ: "أَدْهَمٌ" کی جمع ہے، سیاہ کو کہتے ہیں، اور...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
دُهْمٌ بُهْمٌ:
خالص سیاہ۔
دُهْمٌ:
"أَدْهَمٌ" کی جمع ہے،
سیاہ کو کہتے ہیں،
اور بُهْمٌ:
بهيم کی جمع ہے،
یک رنگ،
سیاہ گھوڑے کو "فَرَسٌ بهيمٌ" کہتے ہیں۔
(2)
فَرَطٌ:
پانی کی طرف لوگوں سے پہلے پہنچنے والا،
اس میں واحد جمع برابر ہیں۔
رَجُلٌ فَرَطٌ،
قَوْمٌ فَرَطٌ۔
"هَلُمَّ" آؤ! مذکر،
مونث اور مفرد تثنیہ جمع سب کے لیے ہے۔
(3)
سُحْقًا سُحْقًا:
بُعْدًا بُعْدًا یعنی:
"سحقهم الله سحقا" اللہ ان کو دور رکھے۔
فوائد ومسائل:
(1)
آپ نے بعد والے امتیوں کو دیکھنے کی خواہش کی اس پر کوئی اشکال پیدا نہیں ہوتا،
کہ خواہ مخواہ تاویل کی ضرورت پیش آئے جیسا کہ بعض عربی اور اردو شارحین نے تکلفات سے کام لیا ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی حفاظت وصیانت کے باوجود شہادت فی سبیل اللہ کی خواہش کا اظہا ر فرمایا،
حالانکہ آپ کو کوئی دشمن شہید نہیں کر سکتا تھا،
مقصود شہادت کی فضیلت اور اور رفعت کا اظہار تھا۔
اس طرح دیکھنے کی خواہش کا مطلوب صرف اپنی امت سے محبت وپیار کا اظہار ہے،
جو لوگ ابھی دنیا میں آئے ہی نہیں ان کو دیکھا کیسے جا سکتا ہے۔
(2)
السلام علیکم! ایک دعائیہ جملہ ہے،
کہ اللہ تعالیٰ تمہیں امن وسلامتی بخشے! یہ خطاب نہیں ہے،
جس کے لیے مردے کو جواب دینے کی ضرورت پیش آئے۔
ایسے امور کے لیے ضعیف احادیث سے استدلال کرنا درست نہیں ہے،
کیونکہ یہ کلمات تو قبرستان میں داخل ہوتے وقت کہے جاتے ہیں،
قبر پر جاکر نہیں کہے جاتے۔
اور چونکہ انسان کو اپنی موت کا پتہ نہیں کب آئے گی،
اس لیے اس دعا میں ان شاء اللہ کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں،
اگرچہ موت ایک اٹل اوریقینی چیز ہے،
ان شاء اللہ کے الفاظ اس کی قطعیت اوریقینی ہونے کے منافی نہیں،
اس لیے یہ کلمہ یقینی اور قطعی امور کے موقع امور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔
(3)
صحابہ کرام ؓنے آپ سے سوال کیا:
"أَوَلَسْنَا إِخْوَانَكَ؟" ”کہ کیا ہم آپ کے بھائی نہیں؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«أَنْتُمْ أَصْحَابِي وَإِخْوَانُنَا الَّذِينَ لَمْ يَأْتُوا بَعْدُ» ”کہ تم میرے ساتھی ہو،
ہمارے بھائی تو بعد میں آنے والے مسلمان ہیں۔
“ یعنی:
تمہیں ایک بلند اور اعلی شرف حاصل ہے،
اس کی موجودگی میں بھائی کہنے کی ضرورت نہیں ہے،
جس طرح کسی کو مومن کہہ دیں تو مسلم کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اس سے معلوم ہوا ﴿إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ﴾ کی بنا پر رسول اپنے ماننے والوں کا بھائی بھی ہوتا ہے،
اور اس سے آپ کی توہین نہیں ہوتی۔
اس لیے اگر آپ افضل البشر اورسید البشر ہیں،
تو اس سے آپ کے بشر ہونے کی نفی نہیں ہوتی،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم بشر ہیں،
اگرچہ سب سے افضل اور اعلی بشر ہیں۔
صحابہؓآپ کے بھائی بھی ہیں اور صحابی بھی،
لیکن بعد والے مسلمان آپ کے صرف دین وایمان کی بنیاد پر بھائی ہیں،
صحابی نہیں۔
(4)
جن لوگوں کو حوض کوثر سے جو میدان محشر میں ہو گا جب روکا جائے گا،
تو آپ ان کو اصحابی کہیں گے،
ان کو آواز دیں گے،
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جواب دیاجائے گا:
«هَلْ تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ؟» یا «إِنَّهُمْ قَدْ بَدَّلُوا بَعْدَكَ» اور بعض روایات میں:
«لَا تَدْرِيْ مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ» «لَا عِلْمَ لَكَ بِمَا أَحْدَثُوْا بَعْدَكَ» وغیرہ الفاظ آئے ہیں،
جس سے یہ بات بلا شک وشبہ ثابت ہوتی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو غیب کا علم یا کلی علم نہیں ہے۔
ان صریح الفاظ کی موجودگی میں یہ کہنا (کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ان کو صحابی فرمانا)
عدم علم کی وجہ سے نہ تھا،
بلکہ اس لیے تھا کہ پہلے ان کو یہ امید ہو،
کہ ان کو پانی ملے گا اور پھر جب حوض سے دور کیا جائے گا اور ان کی امید ٹوٹے گی،
تو ان کو زیادہ عذاب ہوگا۔
یہ انتہائی رکیک تاویل نہیں ہے تو کیا ہے؟صحیح احادیث کی موجودگی میں اس من گھڑت بات کا قرینہ اوردلیل کیا ہے؟ کیا حوض پر آنے کے بعد ان کو دور کیا جائے گا؟ جب کہ صورت حال یہ ہے،
کہ فرشتے ان کو دور ہی روک لیں گے۔
نیز کیا وہ آپ کی آواز کہ یہ اصحابی ہیں،
سن لیں گے کہ ان کو یہ امید پیدا ہوگی،
کہ شاید ہمیں پانی مل جائے،
تو پھر «أُنَادِيهِمْ» ”میں آواز دوں گا“ "أَلَا هَلُمَّ" کا کیا مفہوم ہوگا؟ نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم تو جواب سنتے ہی فرما دیں گے:
«سُحْقًا سُحْقًا» تو امید کیوں کر پیدا ہوگی؟ اور «لَا عِلْمَ لَكَ،
هَلْ تَدْرِي» كا کیا مفہوم ہوگا؟ اس کے بعد یہ تاویل کرنا،
کہ یہ بھی ہوسکتا ہے،
کہ اصحابی سے پہلے ہمزہ استفہام کا محذوف ہو۔
یعنی کیا یہ میرے اصحابی ہیں؟ یہ پہلی سے بھی بری تاویل ہے۔
اگر ہمزہ استفہام محذوف ہے،
تو پھر «أُنَادِيهِمْ» ” آواز دوں گا “ "أَلَا هَلُمَّ" ”آجاؤ! اس کا کیا مقصد ہے؟ آواز کس مقصد کےلیے دی جارہی ہے،
اور اس جواب کی کیا ضرورت ہے؟ «لَا عِلْمَ لَكَ مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ» اور یہ تاویل تو انتہائی مضحکہ خیز ہے،
کہ آپ تو دنیا میں فرما رہے ہیں:
کہ میرے حوض پر ایسے ایسے لوگ آئیں گے،
سو آخرت کا علم تو دور کی بات ہے۔
یہ علم کا اظہار ہے یا عدم علم کا،
کہ میرے حوض پر ایسے لوگ بھی آنے کی کوشش کریں گے جن کو میں اپنے سمجھوں گا،
جبکہ اصل حقیقت کی رو سے وہ میرے راستے پر چلنے والے نہیں ہوں گے،
اور جب مجھے اصل حقیقت کا علم ہو گا،
تو میں کہوں گا:
«سُحْقًا سُحْقًا» ۔
اس طرح ان متفق علیہ احادیث کے مقابلہ میں مسندِ بزار کی روایت پیش کی جاتی ہے،
کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«حَیَاتِيْ خَیْرٌلَکُمْ وَمَمَاتِیْ خَیْرٌلَکُمٌ،
تُعْرَضُ عَلَيَّ أَعْمَالُکُمْ،
فَمَا کَانَ مِنْ حَسَنٍ شَکَرْتُ اللہ عَلَیْہِ،
وَمَا کَانَ مِنْ شَيْءٍ اسْتَغْفَرْتُ اللہَ لَکُمْ» ”میری زندگی تمہارے حق میں بہتر ہے،
اور میری موت بھی تمہارے حق میں بہتر ہوگی۔
تمہارے اعمال مجھ پر پیش کیے جاتے ہیں،
جو اچھے ہوں گے،
اس پر میں اللہ کا شکر اورتعریف کروں گا اور جو برے ہوں گے،
ان پر میں تمہارے لیے اللہ سے معافی طلب کروں گا۔
“ اب ظاہر ہے،
یہ حدیث اگر صحیح ہے تو متفق علیہ روایات کے مخالف اور معارض نہیں ہوسکتی،
کیونکہ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے برزخی دور کے بارے میں بتائی ہے اور مذکورہ روایات کا تعلق وقوع قیامت کے بعد کے دور سے ہے۔
اس حدیث سے مندرجہ ذیل باتیں ثابت ہوتی ہیں: 1۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے دور کے بعد آپ کی موت کا دور ہے،
اور جو حضرات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو عالم الغیب یا کلی علم کا مالک قرار دیتے ہیں وہ آپ کی موت کے منکر ہیں،
آپ کو زندہ مانتے ہیں،
جب کہ یہ روایت آپ کی موت پر صراحتا دلالت کر رہی ہے۔
2۔
"تُعْرَضُ عَلَيَّ أَعْمَالُکُمْ" ”مجھ پر تمہارے اعمال پیش کیے جائیں گے“ اس سے معلوم ہوتاہے،
آپ کو پتہ نہیں ہے یا آپ عالم الغیب نہیں ہیں،
وگرنہ اعمال کو آپ پر پیش کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ جن باتوں کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو علم دے دیا جاتا ہے،
ان کا آپ کو پتہ چل جاتا ہے اورجن کا علم نہیں دیا جاتا،
ان کا پتہ نہیں چلتا،
"أَعْمَالُکُمْ" کے مخاطب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہؓ اور وہ لوگ ہیں جو آپ کے راستہ پر چلے،
اس کے اندر کوئی ترمیم وتنسیخ یا کمی وبیشی نہیں کی۔
جنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ یا آپ کے راستہ کو جھوڑ دیا،
وہ اس میں داخل نہیں ہیں،
اس لیے ان کے بارے میں فرمایا گیا:
«إِنَّهُمْ لَمْ يَزَالُوا مُرْتَدِّينَ عَلَى أَعْقَابِهِمْ» ”یہ لوگ مسلسل ایڑیوں کے بل دین سے پھرتے رہے“ یا فرمایا:
«لَا عِلْمَ لَكَ بمَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ» یا «يَرْجِعُونَ عَلَى أَعْقَابِهِمْ» ،
«لَا تَدْرِيْ مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ» ،
«لَا تَدْرِيْ مَا عَمِلُوْا بَعْدَكَ» وغیرھا،
ان مختلف الفاظ سے یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہے،
کہ ان منافقوں،
مرتدوں اور بدعتیوں کے اعمال آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پیش نہیں کیے گئے،
اگر پیش کیے گئے ہوتے،
تو آپ کو الفاظ مذکورہ نہ کہے جاتے۔
اگر اس حدیث کا معنی یہ ہے:
کہ تمام امت کے اعمال آپ پر پیش کیے جاتے ہیں،
اور آپ سب کے لیے استغفا رکرتے ہیں،
جس سے سب کی بخشش ہو جائے گی،
تو پھر آپ کی امت کے لوگ دوزخ میں کیوں جائیں گے؟ اور آپ ان کی سفارش بار بار کیوں فرمائیں گے؟ اورآخر میں کچھ لوگ جانیں گے جن کو صرف اللہ کی رحمت سے ہی نکالا جائے گا جیسا کہ پیچھے شفاعت کےبیان میں تفصیلا گزر چکا ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 584