🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : (1) الْمَكَارِه: مكره کی جمع ہے، ناپسندیدہ اور ناگوار چیز۔ (2) رِباطٌ: اپنے آپ...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
(1)
الْمَكَارِه:
مكره کی جمع ہے،
ناپسندیدہ اور ناگوار چیز۔
(2)
رِباطٌ:
اپنے آپ کو کسی کام کے لیے روکنا،
گویا انسان نے اپنے آپ کو اطاعت کے لیے روک لیا،
اس سے معلوم ہوا "رِباط" کا ایک مفہوم:
اپنے آپ کو نماز کا پابند بنانا ہے۔
فوائد ومسائل:
رِبَاطٌ:
رباط کا معروف معنی:
”سرحدوں کی پہرے داری ہے“ جو انسان سرحدوں پر پہرا دیتا ہے اس کی جان کو ہر وقت دشمن سے خطرہ لاحق رہتا ہے،
اور ظاہر ہے یہ بہت عظیم الشان کام ہے،
اور نماز کا اہتمام شیطان کی غارت گری سے تحفظ کا بہت محکم ہتھیار ہے اور شیطانی حملوں سے اپنے ایمان کی حفاظت اپنی اہمیت اورمقصدیت کے لحاظ سے ملکی سرحدوں کی حفاظت سے بھی زیادہ اہم ہے۔
اور "ذَلِكُمُ" کا مرجع،
حدیث میں بیان کردہ تینوں اعمال بھی ہوسکتے ہیں،
کیونکہ یہ کام نفس پر حملہ کے شیطانی راستے سے روکتے ہیں،
انسان کے اندرضبطِ نفس اور خواہشات پر کنڑول کا ملکہ پیدا کرتے ہیں،
اس لیے اصلی رباط نفس کو ان کا پابند بنانا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 587