🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: مسواک اس قدر عظیم فوائد کی حامل چیز ہے، کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’میرا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
مسواک اس قدر عظیم فوائد کی حامل چیز ہے،
کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”میرا جی چاہتا ہے کہ میں اپنی امت کو حکم دوں،
کہ وہ ہر نماز کےلیے مسواک کرے،
لیکن ایسا حکم میں نے محض اس اندیشہ کی بنا پر نہیں دیا کہ ہر نماز کےلیے یہ کام امت کے لیے ہر ہر فرد کے اعتبا ر سے کلفت کا باعث ہوگا“ اور ہر ایک کےلیے اس کی پابندی مشکل ہوگی،
تو یہ بھی تاکید وترغیب کا ایک بہت بڑا موثر عنوان ہے،
اس لیے امت کو اپنے طور پر اس کا اہتمام کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 589