🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: فائدہ: اس حدیث سے ثابت ہوا، جب تک انسان بے وضو نہ ہو تو وہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا،
جب تک انسان بے وضو نہ ہو تو وہ متعدد فرائض ونوافل ایک وضوسے ہی ادا کرسکتا ہے۔
یہ حدیث آیت مبارکہ:
﴿إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ﴾ کے منافی نہیں ہے،
کیونکہ آیت مبارکہ کا معنی یہ ہے۔
”اگرتمہارا وضو نہ ہو اور تم نماز کے لیے اٹھو تووضو کرلو“ تاہم دوسری روایات سے معلوم ہوتا ہے،
وضو کی موجودگی میں وضو کرلینا،
نور علی نور ہے،
کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم عام طور پر ہرنماز کے لیے وضو کرتے تھے،
اورآیت کا ظاہری تقاضا یہی ہے۔
(شرح النووي:
ج/135)
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 642