شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: احادیث مذکورہ بالا سے ثابت ہوتا ہے۔ کہ ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب نہیں کرنا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
احادیث مذکورہ بالا سے ثابت ہوتا ہے۔
کہ ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب نہیں کرنا چاہیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ٹھہرے ہوئے پانی کے لیے قلیل یا کثیر مقدار بیان نہیں فرمائی۔
بلاقید فرمایا ہے کہ ساکن پانی میں پیشاب نہ کرو۔
لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ بہتے پانی میں پیشاب کر لیا کرو۔
چونکہ عام طور پر یہ صورتحال ٹھہرے ہوئے پانی میں پیش آتی ہے اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تصریح فرما دی،
اس طرح پیشاب برتن میں کرنےکے بعد،
اس میں ڈالنا یا پھینک دینا بھی مقصد اورروح شریعت کے منافی ہے،
اس لیے یہ بات انتہائی حیران کن ہے۔
جو داؤد ظاہری کی طرف منسوب کی جاتی ہے کہ ممانعت پیشاب کرنے سے خاص ہے پاخانہ کرنا یا برتن میں پیشاب کر کے کھڑے پانی میں پھینک دینا منع نہیں ہے۔
(شرح نووی: 1/ 1138)
اس حدیث کا تعلق بھی آداب اخلاق سے ہے اس کے تحت پانی کے قلیل وکثیر ہونے کی بحث چھیڑنا،
حدیث کے اصل مقصد کے منافی ہے اس لیے ٹھہرا ہوا پانی قلیل ہو یا کثیر ہر دو صورت میں اس میں پیشاب وپاخانہ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس پانی سے اس کو نہانے کی ضرورت بھی پیش آ سکتی ہے پھر کہاں سے نہائے گا۔
امام نووی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں اس میں پیشاب کرنا ہرصورت میں منع ہے نہانہ ہو یا نہ۔
(شرح نووی: 138/1)
مقصد تو یہ ہے پانی میں پیشاب کرنا آداب اور اخلاق کے منافی ہے۔
راکد ٹھہرے ہوئے کی تخصیص تو محض اس لیے کر دی کہ اگرنہانے کی ضرورت پیش آ جائے تو پھر انسان اس سے کراہت ونفرت محسوس کرے گا۔
اس لیے امام نووی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:
بالاتفاق نہر کے قریب پیشاب کرنا جبکہ پیشاب اس میں جا سکتا ہو ممنوع اور ناپسندیدہ ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 657