شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: 1۔ حدیث سے معلوم ہوا آدمی کا بول پلید ہے اور اگر مسجد ناپاک ہو...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
1۔
حدیث سے معلوم ہوا آدمی کا بول پلید ہے اور اگر مسجد ناپاک ہو جائے تو اسے فوراً دھو کر پاک کر لینا چاہیے۔
2۔
ناواقف اور جاہل کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرنا چاہیے نیز دو خرابیوں میں ایک کو اختیار کرتے وقت کم درجہ والی خرابی کو قبول کرنا چاہیے۔
3۔
زمین پر اگر نجاست پڑی ہو تو اس کے ازالہ کے لیے اس پر پانی بہانا کافی ہے زمین کو کھودنے کی ضرورت نہیں ہے۔
4۔
دوسری حدیث سے معلوم ہوا،
جاہل کو مسئلہ نرمی اور پیار سے سمجھا دینا چاہیے۔
5۔
مساجد بنانے کا اصل مقصد اللہ کا ذکر،
نماز،
وعظ ونصیحت،
دین کی تعلیم اور تلاوت قرآن ہے۔
اور ان کو ہر اس کام سے بچنا چاہیے۔
جو مساجد کی عظمت وتقدس کے منافی ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 661