🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) يُبَرِّكُ عَلَيْهِمْ : ان کے لیے دعا کرتے اور ان پر ہاتھ پھیرتے، برکت...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
يُبَرِّكُ عَلَيْهِمْ:
ان کے لیے دعا کرتے اور ان پر ہاتھ پھیرتے،
برکت کا اصل معنی کثرت اور بڑھوتری ہے۔
(2)
يُحَنِّكُهُمْ:
تَحْنِيْك کا معنی ہوتا ہے کھجور وغیرہ چبا کر،
بچے کے منہ میں تالو پر مل دینا۔
(شرح نووی: 1/ 139)
فوائد ومسائل:
بچے کی پیدائش پر کسی اچھے اور نیک انسان سے گھٹی دلوانی چاہیے۔
اور اس سے اس کے لیے دعا کروانی چاہیے اچھے اور نیک لوگوں کو بھی تواضع وانکساری سے کام لیتے ہوئے بچوں کے ساتھ محبت وپیار کرتے ہوئے ان کو خیروبرکت کی دعا دینے میں حجاب محسوس نہیں کرنا چاہیے۔
اور بچے کو گھٹی دینی چاہیے،
بچے کے پیشاب کا حکم آگے بیان ہو گا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 662