شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: 1۔ ان احادیث میں صرف ان شیر خواربچوں کے پیشاب کا ذکرہے جو کھانا نہیں...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
1۔
ان احادیث میں صرف ان شیر خواربچوں کے پیشاب کا ذکرہے جو کھانا نہیں کھاتے بچیوں اور ان بچوں کے پیشاب کا ذکر نہیں جو کھانا کھاتے ہیں۔
2۔
ان احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شیر خوار بچہ جو کھانا نہیں کھاتا تھا،
کے پیشاب پر چھینٹے مارے ہیں،
اس کو اچھی طرح دھویا نہیں ہے۔
لہٰذا ایسے بچے کے پیشاب پر جب وہ کسی کپڑے پر کر دے،
پانی چھڑک دینا کافی ہے عام نجاست کی طرح دھونے کی ضرورت نہیں ہے۔
شیر خوار بچوں کے سلسلہ میں ائمہ کو موقف مندرجہ ذیل ہے: 1۔
شیرخوار بچہ ہو یا بچی دونوں کے پیشاب کو دھونا ضروری ہے امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اور مالکیہ رحمۃ اللہ علیہ کا یہی نظریہ ہے۔
2۔
شیر خوار بچہ ہو یا بچی دونوں کے پیشاب پر چھینٹے مارنا کافی ہے امام اوزاعی رحمۃ اللہ علیہ کی رائے یہی ہے اور امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کا ایک قول بھی یہی ہے۔
3۔
شیر خوار بچہ کے بول پر پانی چھڑکنا کافی ہے اور شیر خوار بچی کے بول کو دھونا پڑے گا امام احمد رحمۃ اللہ علیہ اسحاق رحمۃ اللہ علیہ اور امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کا مشہور قول یہی ہے اور شافعی اس قول کو اختیار کرتے ہیں مذکورہ بالا حدیث سے اس کی تائید ہوتی ہے۔
اگر شیرخوار بچہ روٹی کھانے لگے تو پھر بالاتفاق اس کے بول کو دھونا ہو گا۔
(صحیح مسلم مع نووی ج: 1،
ص: 139)

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 667