🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: اُفَرِّكُهُ فَرْكًا: میں اس کو کھرچ دیتی۔ کہا جاتا ہے”فَرَّكَ الشَّيْئَ عَنِ الثَّوْب“ کا معنی...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
اُفَرِّكُهُ فَرْكًا:
میں اس کو کھرچ دیتی۔
کہا جاتا ہے”فَرَّكَ الشَّيْئَ عَنِ الثَّوْب“ کا معنی ہوتا ہے،
کسی چیز کو رگڑیا کھرچ کر کپڑے سے زائل کر دینا،
اور یہ تبھی ممکن ہے،
جب وہ چیز ایک جگہ جمی ہو۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اگر منی کپڑے پر لگ جائے تو سارے کپڑے کو دھونا ضروری نہیں ہے صرف اتنی جگہ دھو ڈالنا جہاں منی لگی ہو کافی ہے،
اگر منی نظر نہ آئے محض شک پڑ جائے تو کپڑ ے پر چھینٹے مار دینا ہی کافی ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 668