شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: 1۔ معتکف مسجد سے ضرورت کے تحت، ہاتھ، پیر یا سر نکال سکتا ہے۔ 2۔...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
1۔
معتکف مسجد سے ضرورت کے تحت،
ہاتھ،
پیر یا سر نکال سکتا ہے۔
2۔
اگر مسجد میں قضائے حاجت کا انتظام نہ ہو اور باہر دور جانا پڑتا ہو گھر قریب ہو تو قضائے حاجت کے لیے گھر جا سکتا ہے۔
3۔
راستہ سے گزرتے گزرتے بیمار کی بیمار پرسی کر سکتا ہے۔
4۔
عورت کا حیض کی حالت میں سارا جسم پلید نہیں ہو جاتا،
اس لیے وہ گھر کا کام کاج کر سکتی ہے خاوند کا سر دھو کر اس میں کنگھی کر سکتی ہے مسجد سے باہرکھڑے ہو کر مسجد میں کھڑے ہوئے محرم کو کوئی چیز پکڑا سکتی ہے۔
5۔
حائضہ کی گود میں سر رکھ کر قرآن مجید کی تلاوت اور ذکر واذکار کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
6۔
بیوی سے محبت وپیار کے اظہار کے لیے اس کے کھانے پینے کی جگہ سے کھایا پیا جا سکتا ہے اور اس کا حیض کی صورت میں منہ پلید نہیں ہوتا۔
7۔
خاص تعلقات کے سوا،
میاں بیوی کے باقی معاملات حیض سے متاثر نہیں ہوتے۔
8۔
اہل کتاب کی مخالفت شرعی حدود کے اندر رہتے ہوئے ہو گی،
مخالفت کے جوش میں شرعی حدود سے تجاوز نہیں کیا جائے گا۔
﴿فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ﴾ کا مقصد تعلقات زن وشوہر سے اجتناب کرنا ہے،
ان سے بالکل الگ تھلگ ہو جانا مراد نہیں ہے کہ انسان بیوی کے ساتھ اٹھ بیٹھ نہ سکے اور نہ اس کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا کھا سکے اور کمرے الگ الگ ہو جائیں۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 694