🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: 1۔ مذکورہ بالا احادیث سے معلوم ہوا کہ جنابت کی صورت میں فوری طور پر...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
1۔
مذکورہ بالا احادیث سے معلوم ہوا کہ جنابت کی صورت میں فوری طور پر غسل کرنا ضروری نہیں ہے کھانا،
پینا،
سونا اورتعلقات قائم کرنا غسل سے پہلے درست ہے،
ائمہ اربعہ اور جمہور کے نزدیک امور مذکورہ سے پہلے وضو کر لینا بہتر ہے اور وضو کے بغیر خلاف ادب تہذیب یعنی مکروہ تنزیہی ہے لیکن ابن حبیب مالکی اور داؤد ظاہری کے نزدیک وضو کرنا لازم ہے۔
2۔
ایک سے زائد بیویوں کی صورت میں اگر انسان کسی رات ایک سے زائد بیویوں کے پاس یکے بعد دیگرے جائے تو درمیان میں نہانا ضروری نہیں ہے اسی طرح ایک بیوی کے پاس دوبارہ جانے کے لیے نہانا ضروری نہیں ہے۔
درمیان میں وضو کر لینا بہتر ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 708