شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) فَضِحْتِ النِّسَاء: (تو نے ایسی بات کر کے جس کے اظہار میں شرم محسوس...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
فَضِحْتِ النِّسَاء:
(تو نے ایسی بات کر کے جس کے اظہار میں شرم محسوس کی جاتی ہے)
انہیں رسوا کر دیا ہے،
کیونکہ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے،
ان کے اندر،
مرد کے پاس جانے کی شدید خواہش ہے۔
(2)
تَرِبَتْ يَمِيْنُكِ:
عربی محاورہ کی رو سے یہ کلمہ ایسے وقت بولتے ہیں جب کسی کی بات پسند نہ ہو،
یا اس پر ناراض اور ناگواری کا اظہار کرنا مقصود ہو یا اس بات کا انکار اور اس پر زجروتوبیخ کرنی ہو یا حیرت وتعجب کا اظہار مقصود ہو،
لفظی معنی یا بددعا مقصود نہیں ہوتی،
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے لیے انہیں الفاظ کو استعمال فرمایا،
کہ تیری بات قابل انکار ہے،
اس نے تو ایک ایسا دینی مسئلہ پوچھا ہے،
جو پوچھنا ہی چاہیے تھا۔
فوائد ومسائل:
جس طرح احتلام کی صورت میں مرد کے لیے غسل لازم ہے اگر کبھی عورت کو احتلام ہو جائے تو اسے بھی نہانا پڑے گا محض مخصوص جگہ کے دھونے اور وضو کرنے پر کفایت نہیں کر سکے گی۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 709