🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) يَأْخُذْنَ مِنْ رَؤُسِهِنَّ: اپنے سر کے بال وفرۃ کی طرح بنا لیتیں، عورتیں جب...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
يَأْخُذْنَ مِنْ رَؤُسِهِنَّ:
اپنے سر کے بال وفرۃ کی طرح بنا لیتیں،
عورتیں جب غسل کرتی ہیں اگر ان کے بال کھلے ہوں تو وہ ان کو اکٹھا کر کے،
سر یا گدی پر رکھ لیتی ہیں،
تاکہ جسم پر پانی بہانا آسان ہو جائے،
اگر بال کھلے ہوں اور پشت پر پڑے رہے ہوں تو ان کے نیچے سے جسم کو دھونا دقت اور کلفت کا باعث بنتا ہے،
اس لیے اخذ کا معنی پکڑنا ہے،
کاٹنا نہیں ہے۔
(2)
وفرة:
عام اہل لغت کے نزدیک کانوں تک کے بال اور امام اصمعی کے نزدیک کندھوں پر پڑنے والے بال کو کہتے ہیں۔
فوائد ومسائل:
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے اپنے رضاعی بھائی عبداللہ بن یزید اور رضاعی بھانجے ابوسلمہ کو غسل کر کے دکھایا تاکہ انہیں غسل کے پانی کے لیے پانی کی مقدار اور غسل کی کیفیت دونوں کا علم ہو سکے نیز اس سے یہ بھی معلوم ہواکہ محرم کے لیے عورت کے بدن کا اوپر والا حصہ دیکھنا جائز ہے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے سر کے دھونے کا طریقہ دکھلایا تھا اور باقی بدن مستور تھا۔
ابوسلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی بہن ام کلثوم نے دودھ پلایا تھا۔
(فتح المهلم ج: 1 ص 472)
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 728