🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: آئمہ دین کا احادیث کی روشنی میں اس بات پر اتفاق ہے کہ حیض والی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
آئمہ دین کا احادیث کی روشنی میں اس بات پر اتفاق ہے کہ حیض والی عورت روزہ کی قضائی دے گی اور یہی حکم نفاس کا ہے لیکن نماز کی قضاء نہیں ہے صرف خوارج کا یہ نظریہ ہے کہ نماز کی بھی قضائی دے گی،
اس لیے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے اس عورت سے کہا کیا تو حروریہ سے تعلق رکھتی ہے خارجیوں کا ظہور چونکہ حروراء نامی بستی سے ہوا تھا،
جو کوفہ سے دومیل کے فاصلہ پر واقع تھی۔
اس لیے خارجیوں کو حروری بھی کہتے ہیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 761