🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
فقہ الحدیث ❀ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کی نماز میں تسبیح والی آیت پڑھتے تو...
نماز میں قرآن کی آیات کا تصدیقی جواب
❀ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کی نماز میں تسبیح والی آیت پڑھتے تو تسبیح فرماتے، جب دعا والی آیت پڑھتے تو دعا فرماتے اور جب تعوذ والی آیت پڑھتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگتے تھے۔
❀ امام ابن ابی شیبہ نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے کہ ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے جمعہ کی نماز پڑھی۔ جب آپ نے « ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَي﴾ » کی تلاوت کی تو کہا: «سبحان ربي الاعليٰ» ۔ [المصنف لابن ابي شيبه 2/508]
↰ تقریباً یہی عمل عمران بن حصین اور عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہما وغیرہ سے ثابت ہے۔ [ايضاً]
لہٰذا امام کیلئے جائز ہے کہ جمعہ وغیرہ میں کسی آیت کی تلاوت کے بعد کبھی کبھار اس کا جواب بھی عربی زبان میں ہی جہراً یا سراً دے دے تاہم مجھے ایسی کوئی دلیل نہیں ملی کہ مقتدی حضرات بھی آیات کا جوا ب دیں گے لہٰذا نمازیوں کو چاہئے کہ وہ حالت جہر میں امام کے پیچھے صرف سورۂ فاتحہ پڑھیں۔ «والله أعلم»
اصل مضمون کے لیے دیکھئے:
[ماہنامہ الحدیث حضرو، شمارہ: 35، صفحہ: 23، بعنوان: ”توضیح الاحکام“]
ماہنامہ الحدیث حضرو 23