🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) سَوءَة: شرم گاہ۔ آدر: جس کے خصیتین پھولے ہوں۔ (2) جَمَحَ: سرپٹ دوڑا۔ (3)...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
سَوءَة:
شرم گاہ۔
آدر:
جس کے خصیتین پھولے ہوں۔
(2)
جَمَحَ:
سرپٹ دوڑا۔
(3)
ندب:
نشان۔
فوائد ومسائل:
(1)
انسان تنہائی میں برہنہ ہو کر غسل کر سکتا ہے اگرچہ بہتر یہی ہے کپڑا باندھ کر نہائے کیونکہ کوئی اچانک آ سکتا ہے اگر غسل خانہ وغیرہ ہو جہاں کسی کے آنے کا خطرہ نہ ہو تو بھی کوئی حرج نہیں۔
(2)
انبیا علیہ السلام اپنی سیرت اور صورت دونوں اعتبار سے کامل ترین فرد ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کو عیوب و نقائص سے پاک رکھتا ہے انبیاء علیہ السلام بشر ہونے کی بنا پر انسانی جذبات سے متصف ہوتے ہیں اس لیے موسیٰ علیہ السلام نے غصہ میں آ کر پتھر پر ضربیں لگائیں اور اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کی عزت و آبرو کی براءت کی خاطر پتھر میں خود بخود دوڑنے کی اہلیت پیدا کر دی جیسا کہ اس کے حکم سے زمین،
اپنے محور پر حرکت کر رہی ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 770