شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) امام مسلم نے یہاں اپنے اور لیث بن سعد کے درمیان والے راوی کا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
امام مسلم نے یہاں اپنے اور لیث بن سعد کے درمیان والے راوی کا نام نہیں لیا اس لیے اس روایت کو معلق قرار دیا گیا ہے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے یہ روایت یحییٰ بن بکیر رحمۃ اللہ علیہ عن اللیث بیان کی ہے امام نووی رحمۃ اللہ علیہ کے بقول مسلم میں بارہ یا چودہ معلق روایات ہیں۔
(2)
امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مولیٰ کا نام عبدالرحمٰن بن یسار بیان کیا ہے جبکہ دوسرے آئمہ (بخاری رحمۃ اللہ علیہ،
ابو داؤد رحمۃ اللہ علیہ،
نسائی رحمۃ اللہ علیہ وغیرہم)
نے اس کا نام عبداللہ بن یسار بتایا ہے (3)
امام مسلم نے یہ روایت ابو الجہم انصاری سے روایت کی ہے جبکہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس کا نام ابو الجہم لیا ہے اور یہی درست ہے۔
(4)
بلا اجازت کچی دیوار پر مسح کرنا درست ہے ہاتھ مارنے سے دیوار کو نقصان نہیں پہنچتا اور کچی دیوار سے تیمم کرنا صحیح ہے۔
(5)
ضرورت کے تحت اگر پانی موجود نہ ہو اور فوری ضرورت ہو تو تیمم کرنا حضر میں بھی جائز ہے نیز اس حدیث سے معلوم ہوا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سلام کا جواب بھی طہارت کی حالت میں دینا بہتر خیال فرماتے تھے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 822